خانیوال،کمسن بچی مہندی پینے کی وجہ سے دم توڑ گئی،دوکاندارگرفتار

بدھ 24 جون 2020 19:48

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2020ء) کمسن بچی مہندی پینے اور حالت خراب ہونے پرنشتر ہسپتال جاتے راستے ہی میں دم توڑ گئی۔مہندی فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سرائے سدھو میں بارہ سالہ علیشہ کہکشاں مہندی نے پینے لی حالت خراب ہونے پر پہلے مقامی ہسپتال اور بعد ازاں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے ہی میں جاں بحق ہو گئی۔

تھانہ سرائے سدھو پولیس نے دوکاندار غلام حر عرف لالو کو پابندی کے باوجود کالا پتھر اور کہکشاں مہندی فروخت کرنے پرگرفتار کرلیا ہے ۔اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ اس دوکاندار کی وجہ سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔پابندی کے باوجود کالا پتھر اور کہکشاں مہندی فروخت کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔