بسیمہ اور گرد و نواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

بدھ 24 جون 2020 20:40

بسیمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2020ء) بسیمہ اور گرد و نواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔مغربی ہواوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد بسیمہ اور گرد و نواح میں دوپہر کے وقت بارش شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

قیصر آباد ، سیاہوزئی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا تو ندی نالوں میں تغیانی آئی بارش کے بعد سے بسیمہ میں موسم خوشگوار ہے اور گرمی میں کمی آئی ہے بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی بسیمہ شہر اور نواحی علاقوں میں ہلکی ہلکی ہوا چل رہی ہے، مطلع ابر آلود ہے اور مزید کارش کا امکان ہے۔