سرگودھا ، 43 سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات کے نوٹیفکیشن میں توسیع

بدھ 24 جون 2020 22:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2020ء) سرگودھا سمیت ضلع بھر کے 43 سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات کے نوٹیفکیشن میں توسیع، عیدالاضحی کو سامنے رکھتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے داموں اشیائ کی فروخت کرنے والے مافیا کیخلاف متعلقہ افسران کو جرمانوں کے خصوصی ٹارگٹ جاری کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب نے عیدالفطر اور رمضان المبارک کے مہینہ میں روزمرہ کی اشیائ کی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کیلئے مختلف محکموں کے افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اضافی اختیارات سونپے تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس نوٹیفکیشن کی مدت ختم ہونے سے قبل حکومت پنجاب نے اسے ری نوٹیفکیشن کردیا ہے اور 43 سے زائد ضلع سرگودھا کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں کے تعین اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے مافیا کیخلاف روزانہ کی بنیادوں پر جرمانوں کا ہدف بھی دے دیا ہے۔