اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم،خشک رہنے اور گلگت بلتستان، کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

جمعرات 25 جون 2020 13:57

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم،خشک رہنے اور گلگت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم،خشک رہنے اور گلگت بلتستان، کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش ہوئی ۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش پنجا ب، اوکاڑہ میں 38 ، قصور 30، ساہیوال 29، جھنگ 27، نورپور تھل 21، خافظ آباد 18، ٹوبہ ٹیک سنگھ17، سرگودھا16، بہاولنگر14، فیصل آباد 11، لاہور 9، منڈی بہائوالدین5،نارووال 2، اسلام آباد،راولپنڈی ، جوہر آباد ، گوجرانوالہ ایک، خیبر پختونخوا، بالاکوٹ11، بنوں 9، بالائی دیر،پٹن، مالم جبہ 3، پشاورایک، گلگت بلتستان، بگروٹ 6، بونجی 2، بلوچستان ، قلات 2 اور کشمیر ، مظفر آبادمیں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خوش رہا جبکہ سے زیادہ درجہ حرارت، موہنجوداڑو میں47، نوکنڈی اور دالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔