زوان کوکی خیل اتحاد کا تیراہ کوکی خیل متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ

جمعرات 25 جون 2020 15:18

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2020ء) زوان کوکی خیل اتحاد کا تیراہ کوکی خیل متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ ،تیراہ کوکی خیل متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔زوان کوکی خیل- زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر صدیق افریدی و دیگر نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ارمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے تیراہ کوکی خیل متاثرین کی واپسی کا مطالبہ کرتیہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف تیراہ میں کوکی خیل کے علاقے کو کھولنے کے احکامات جاری کردیں تیراہ متاثرین کو وزیرستان اور ملاکنڈ طرز پر پیکج دیاجائی.زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر محمد صدیق خان آفری اپنے ساتھیوں سمیت جمرود پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیراہ متاثرین کو تیراہ میں دوبارہ آبادکاری اور مکانات بنانے کیلئے معاوضہ دیا جائی.

عارضی رہنے کیلئے خیمے اور گھریلو استعمال کے سامان فراہم کیا جائی.انہوں نے مزید کہا کہ تیراہ کو کی خیل متاثرین تقریبا آٹھ نو سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں. کم وبیش 22 ہزار خاندانوں کو آٹھ سال میں متاثرین کا درجہ تک نہیں دیا گیا ان متاثرین کے نام پر ملنے والی رقم اور سامان کو زیادہ تر ہڑپ کردیاگیا اور باقی ماندہ ان لوگوں کے حوالے کردیا گیا جو بلکل متاثرین نہیں تھی.

انہوں نے تیراہ کوکی خیل متاثرین کے نام پر آنے تمام فنڈز اور سامان کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا. انہوں نے مزید کہا کہ کوکی خیل متاثرین کو کچھ لوگوں نے اپنے ذاتی سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا اور ذاتی مفادات حاصل کرنے کے بعد ان کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا. انہوں نیکہا کہ اب آئندہ ایسا نہیں ہوگا اور زوان کوکی خیل اتحاد تیراہ کوکی خیل متاثرین کے ساتھ کئے گئے ہر ظلم کا بدلہ لینگی.زوان کوکی خیل اتحاد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید سے مطالبہ کیا کہ تیراہ کوکی خیل متاثرین کو وزیرستان اور ملاکنڈ طرز پر پیکج دیاجائی.

ان کے مکانات بنانے اور دوبارہ آبادکاری کیلئے خطیر رقم مہیا کیا جائی. انہوں نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ کوکی خیل پورے قبائلی اضلاع میں وہ واحد قوم تھی جس میں کوئی عسکریت پسند نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کرینگے اور عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔