جیکب آباد میں وفاقی وزیر کی جانب سے کھلاڑیوںمیں راشن تقسیم کیا گیا

جمعرات 25 جون 2020 16:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2020ء) جیکب آباد میں وفاقی وزیر کی جانب سے کھلاڑیوںمیں راشن تقسیم کیا گیا۔سید فائونڈیشن اور کے ایس ایف کے تعاون سے جیکب آباد کے 400 ضرورت مند نوجوانوں کی مدد کی گئی :کے ایس ایف کے عبدالسبحان کی میڈیا سے گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی جانب سے سید فائونڈیشن اور کراچی اسپورٹس فورم کے تعاون سے جیکب آباد کے مختلف کھیلوںسے وابستہ نوجوان کھلاڑیوں میں راشن کے بیگ تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں کراچی اسپورٹس فورم کے عبدالسبحان ،اعجاز احمد ،ذوالفقار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی جانب سے جیکب آباد کے 400سے زائد کراٹے ،کبڈی ،بوکسنگ سمیت دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے سندھ کے مختلف اضلاع میں کراچی اسپورٹس فورم کے صدر وسیم ہاشمی کی ہدایت پر ہزاروں لاک ڈائون کے متاثراور غریب کھلاڑیوں میں راشن کے بیگ تقسیم کئے ہیںسلسلہ جاری ہے ۔