نالائق ، نااہل حکومت تاریخی گند ڈال رہی ہے، آنے والی نسلوں کو دہائیوں تک صفائی کرنا پڑے گی،طلال چوہدری

ملکی معیشت تباہ کرنے والے چینی چور اپنے کرتوت کاگند پچھلے ادوار پر ڈالنے کی کوشش نہ کریں ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے بیان پر ردعمل

جمعرات 25 جون 2020 21:08

نالائق ، نااہل حکومت تاریخی گند ڈال رہی ہے، آنے والی نسلوں کو دہائیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ نالائق ، نااہل اور چور حکومت تاریخی گند ڈال رہی ہے، آنے والی نسلوں کو دہائیوں تک صفائی کرنا پڑے گی ملک کی بدقسمتی ہے کہ گندی ذہنیت کی حکومت برسراقتدار ہے جو حادثوں پر بھی سیاست کرتی ہے ،خواتین کو ہراساں کرنے پر نوکری سے نکلنے والوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ طیارہ حادثہ پی ٹی آئی کے دور میں ہوا ،عوام کو بیروزگار، ملکی معیشت تباہ کرنے والے چینی چور اپنے کرتوت کاگند پچھلے ادوار پر ڈالنے کی کوشش نہ کریں ،پہلے ہسپتال اور اب لوگوں کی زندگیوں پہ سیاست صرف گندی ذہنیت کی حکومت ہی کرسکتی ہے ،سیاسی یتیم اپنی نالائقیوں، نااہلیوں کا ملبہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) پر ڈالنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں۔