بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

جمعرات 25 جون 2020 23:23

بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2020ء) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک تاہم بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں اوکاڑہ 40، قصور 35 ، جھنگ 30، ساہیوال 29، حافظ آباد 22 ، نورپور تھل 21، ٹوبہ ٹیک سنگھ 17، سرگودہا (پی اے ایف) 16، فیصل آباد 16، بہاولنگر 14، لاہور (ایئر پورٹ11، سٹی 01) ، منڈی بہائوالدین05، جہلم 02، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ)، راولپنڈی (چکلالہ)، گوجرانوالہ 01، جوہرآباد 02، خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ 17، بنوں 09، پٹن، مالم جبہ 03، دیر 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 05، بونجی 02، کشمیر میں کوٹلی 03، مظفرآباد (ایئر پورٹ) 01 اور بلوچستان میں قلات میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، دادو، موہنجوداڑو 46، جیکب آباد اور روہڑی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔