Live Updates

ق* غیر سنجیدہ حکمرانوںکی پالیسیوں کے باعث معیشت تباہ ہورہی ہے ،جان محمدبلیدی

جمعرات 25 جون 2020 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2020ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمدبلیدی نے کہا ہے پاکستان میں غیر سنجیدہ حکمران طبقے کی پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت تباہ اور لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ملک پر ایسے شخص کو وزیر اعظم کے طور پر مسلط کردیا گیا جس میں ایک یونین کونسل چلانے کی صلاحیت بھی نہیں انہوں نے کہا اس شخص نیانتخابات کے زمانے میں عوام سے جو بھی وعدے کیئے تھے وہ سب جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے، 50لاکھ گھر اور ایک کروڈ نوکریاں دینے کااعلان کرنے والی جماعت(پی ٹی آئی)نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر اور لاکھوں کو بیروزگارکردیا ہے،جب سے ملک کروناوائرس کی وبا کا شکار ہوا ہے تب سے یہ حکومت سرکے بل پر کھڑی ہوئی ہے، وزیراعظم اور دیگر حکومتی اہلکاروں کے بیانات بے یقینی کی صورتحال کو بڑہاوادے رہے ہیں، لاک ڈاون کی پالیسی پر وزیراعظم کے بیانات سے یہ بات مکمل طورپرواضع ہوجاتی ہے کہ ہمارے ملک کاحکمران ٹولہ کروناوائرس سے متعلق ابتدائی معلومات بھی نہیں رکھتا، یا توجان بوجھ کر زمہ داریوں سے اپنی جان چھڑا رہا ہے،جان انھوں نے کہاابھی تک کی معلومات کے مطابق کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیئے لاک ڈاون، سماجی فاصلہ، فیس ماسک کااستعمال،ہاتھوں کودہونا،ناک،منہ اورکانوں کوچھونے سے پرہیز کرنا شامل ہے جبکہ عمران خان لاک ڈاون کے خلاف مسلسل بیان بازی کرکے لوگوں کوموت کے منہ میں دہکیل رہے ہیں انہوں نے کہا چین، ویٹ نام، نیوزی لینڈ اور دیگرکئی ممالک نے سخت لاک ڈاون کے زریعے کرونا وائرس کے خلاف خاطرخواکامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ ہمارے ہاں جولاک ڈاون ہواہے وہ بھی کسی کھیل تماشے کی طرح کا تھا اسکول، ملیں، کارخانے اور بازار تو بندکرادیئے گئے لیکن گلی محلوں میں لوگوں کے ہجوم تھے،نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا وزیراعظم عمران خان کایہ کہنا کہ سخت لاک ڈاون سے لوگ بھوکے مرجائیں گے یہی وہ اصل مسلہ ہے جس سے حکومت نبٹنے کے قابل نہیں،سوال یہ پیداہوتاہے کہ مزدوروں،کسانوں اوردیگرطبقات نے جس ریاست کو 73 برس تک اپنے خون اورپسینے سے پالا ہے جہاں کل کے سیاست دان ارب اور کھرب پتی ہوگئے ہیں اس ملک حکمران ایک بین القوامی وباکے زمانے میں تین چار مہینے اپنیملک کے غریب لوگوں کوروٹی نہیں کھلا سکتے تو پھرایسی حکومت کاعوام پرمسلط رہنابلکل بلاجوازہے، انھوں نے کہاکروناوائرس سے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیئے سخت قسم کالاک ڈاون کیاجائے،لوگوں کو گلی، محلوں میں بھی جمع ہونے سے سختی کے ساتھ روکاجائے اورلاک ڈاون کے دوران لوگوں کوگھروں کے اندرکھانے پینے کی اشیاپہنچانے کافول پروف بندوبست کیاجائے بصورت دیگربڑی تعداد میں لوگوں کاجانی نقصان ہوگااوراسکی زمہ داری ہرصورت میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں پرعائدہوگی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات