Live Updates

حکومت کی کامیاب سفارتی کوششوں اور عالمی میڈیا پر معاملہ بہتر انداز سے اجاگر ہونے پر دنیا نے کشمیرکے حوالے سے بھارت کے بیانیے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتا رہے گا اور ہر فورم پر بھارتی بربریت سامنے لاتے رہیں گے، 50 سالوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں مسئلہ کشمیر زیر بحث لایا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

جمعہ 26 جون 2020 18:33

حکومت کی کامیاب سفارتی کوششوں اور عالمی میڈیا پر معاملہ بہتر انداز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی کامیاب سفارتی کوششوں اور عالمی میڈیا پر معاملہ بہتر انداز سے اجاگر ہونے پر دنیا نے کشمیرکے حوالے سے بھارت کے بیانیے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتا رہے گا اور ہر فورم پر بھارتی بربریت سامنے لاتے رہیں گے۔

50 سالوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں مسئلہ کشمیر زیر بحث لایا گیا۔ وہ جمعہ کو وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام ’’تشدد کا عالمی دن اور کشمیر میں بھارتی انتہا پسندی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی، سفیر آصف درانی، ڈاکٹر ماریہ سلطان، حریت کانفرنس کے نمائندہ ایڈوکیٹ پرویز احمد سمیت نمایاں شخصیات سیمینار میں شریک تھی۔

(جاری ہے)

شرکاء سسیمینار کو بھارتی بربریت، طلم اور جبر کے نئے واقعات، مسئلہ کشمی رپر عالمی برادری کا ردعمل، کشمیریوں کی ہمت اور جرأت کے حوالے سے ڈاکومنٹری فلم دکھائی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 4 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر رکھی ہے، 1990 سے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم میں اب مزید تیزی آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں، جب تک بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرتا رہے گا تب تک پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے،1990سے اب تک مقبوضہ وادی میں لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ 5اگست کے بعد سے مقبوضہ وادی کی صورتحالن مزید ابتر ہو گئی ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ، کورونا کی صورتحالن اور لاک ڈاؤن کے باوجود کشمیریوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ5 اگست کے بعد سیکورٹی کونسل کے اجلاسوں میںن مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بھارت ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے حالانکہ پاکستان نین بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس کر کے فوجی تصادم کو روکا لیکنن آر ایس ایس کی ہندتوا سوچ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ وادی کے زمینی حقائق کا جائزہ لے،نکشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور زمین کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اورپاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔نوفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر حسین درانی نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی زمینی حقائق کا جائزہ لے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر نمایاں ہوا ہے وہ دن دور نہیں جب مسئلہ کشمیر ،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، کشمیری عوام کی اتنی قربانیوں کے بعد بھی ہمت اور عزم برقرارہے ، یہ ہی ہمت اور عزم اتنے ظلم اور بربریت کا بھر پور مقابلہ کررہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات