اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

جمعہ 26 جون 2020 23:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2020ء) اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی/وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اسلام آباد (سیدپور 39، زیروپوائنٹ 37، گولڑہ 30، بوکرا 15، ایئرپورٹ 01)، پنجاب میں راولپنڈی (شمس آباد 38، چکلالہ 16)، ساہیوال 27، اوکاڑہ 25، جھنگ 22، مری 17، نورپور تھل 08، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، کشمیر میں کوٹلی 09 اور خیبرپختونخوا میں کاکول کے مقام پر 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، موہنجوداڑو47، سبی، جیکب آباد اور شہید بینظیرآباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔