Live Updates

انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے ‘بشیر احمد

ہفتہ 27 جون 2020 12:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے دفتر میں کورونا وائرس (کووڈ19)جیسی عالمی وباء کے دوران کوہاٹ میں اپنا مثبت کرداراداکرنے والی دو سماجی تنظیموںکو ایوارڈ اور سرٹیفیکٹ دینے کے سلسلے میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اتفاق ویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئرمین ایثارعلی بنگش اور کاروان عمل کے صدر سلیم الطاف ایڈوکیٹ اورڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر امجد آفریدی نے شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیراحمد نے دونوں سماجی تنظیموں کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہااور دونوں سماجی تنظیموں کی بے مثال رضاکارانہ خدمات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اعزازی شیلڈ اور تعریفی سند دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیراحمدنے کہا کہ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے جس طرح کورونا وباء کی وجہ سے جاری لاک ڈاون میں سماجی تنظیمیں اتفاق ویلفیئرآرگنائزیشن اور کاروان عمل نے دن رات ایک کرکے کیمونٹی کی رضاکارانہ خدمت کی وہ قابل ستائش ہے عوام حکومتی ہدایات،حفاظتی اقدامات پر عمل درآمدکرکے کوروناکوشکست دیں انھوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف دنیا میں کورونا کی وباء کی وجہ سے لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں وہیں دوسری جانب کوہاٹ میں ان سول سوسائٹی اتفاق ویلفیئرآرگنائزیشن اور کاروان عمل کی کارکردگی نے عوام کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے دل جیت لئے یہی وجہ ہے کہ آج ان کی رضاکارانہ خدمات کے اعتراف میں ان کو اعزازی شیلڈاورتعریفی سند سے نوازکے ان کا اعتراف کیا جارہاہے یاد رہے کہ یہ دونوں سماجی تنظیموں اتفاق ویلفیئرآرگنائزیشن اور کاروان عمل نے مفت ماسک،سینٹائزر،سماجی فاصلے کی آگاہی مفت راشن تقسیم اور رمضان المبارک میں مفت افظاری جیسی سرگرمیاں اپنی مددآپ کے تحت منعقد کرکے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا آخر میں ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر امجد خان آفریدی کی کارکردگی کا اعتراف کیا گیا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات