مظفرگڑھ، جمشید دستی کے خلاف مقدمہ کی مذمت، خارج کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 27 جون 2020 16:01

مظفرگڑھ، جمشید دستی کے خلاف مقدمہ کی مذمت، خارج کرنے کا مطالبہ
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2020ء) مظفرگڑھ کینال میں ہیڈ 76 پر ثاقب پہلوان کے ڈوبنے کا معاملہ انتظامیہ کی عدم توجہی اور امدادی اداروں کی بے حسی پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ایم این اے جمشید دستی پارٹی کارکنوں کے ہمراہ پانی میں چھے گھنٹے تک لاش تلاش کرنے اور لاش کو نہر سے نکال کر لواحقین کے سپرد کرنے پر جمشید دستی کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر پارٹی کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سابق کونسلر ملک مجاھد حسین،سابق کونسلر غلام شبیر ساغر،سابق کونسلر لیاقت پٹھان،صدر انجمن تاجران جھنگ روڈ عابد ملانہ سردار ظفر گورمانی و متعدد دیگر پارٹی کارکنوں اور شہریوں نے کہا ہے کہ ثاقب پہلوان کے ہیڈ 76 کے مقام پر نہر میں ڈوبنے اور کئی گھنٹے تک لاش نہ ملنے کے معاملے پر اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا لاش کی تلاش کیلیے نہر بند نہ کرنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لاش کی تلاش کیلیے عدم توجہی، امدادی اداروں کی بروقت امدادی کارروائیاں شروع نہ کرنے پر جمشید خان دستی نے ماہر غوطہ خوروں کے ذریعے لاش تلاش کرکے احسن کام کیا ہے ان کے خلاف بلاجواز جھوٹ پر مبنی مقدمے کا اندراج قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فوری طور پر مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :