ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی امریکہ کو مطلوب دوملزمان گرفتار

ہفتہ 27 جون 2020 18:40

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی امریکہ کو مطلوب دوملزمان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2020ء) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کو مطلوب دوملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرب کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے امریکہ میں بینک لوٹنے والے دو پاکستانیوں کو گرفتارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی نے دونوں ملزموں کی گرفتار ی پر30ہزار ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا۔

ملزموں کو لاہور سے واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ وقار یونس گھمن اورمحسن ضمیر کے نیو یارک نے فیڈرل اریسٹ وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔دونوں ملزموں نے نیویارک کے ایک بنک میں مسلح ڈکیتی کی تھی ۔31 سالہ وقار گھمن نیو یارک مین ٹرک ڈرائیور تھا۔35 سالہ محسن ضمیرآئی ٹی سپیشلسٹ ہے۔دونوں ملزم کو ایک بنک میں جلعسازی کرتے پکڑ گیا۔