Live Updates

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی اپنے ہی ایم پی اے کیخلاف ایف آئی آر درج کر ادی

اسلم خان نے عباس جعفری کا چیک بائونس ہونے پر تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کرادیا

ہفتہ 27 جون 2020 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2020ء) تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے اپنی ہی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری کے خلاف چیک بائونس ہونے پر متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کراچی کے علاقے عزیز آباد سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

(جاری ہے)

اسلم خان نے تھانہ بوٹ بیسن کراچی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ایم پی اے عباس جعفری کی الیکشن مہم میں پیسے خرچ کئے تھے جو ابھی تک واپس نہیں کئے گئے، ایم پی اے نے چیک دیا جو بائونس ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے اسلم خان کراچی کے حلقہ این اے 254 عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ شوبز سے تعلق رکھنے والے عباس جعفری نے کراچی کے پی ایس 125 سے منتخب ہوکر سندھ اسمبلی تک رسائی حاصل کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات