سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،سراج الحق نے نماز جنازہ پڑھائی

ہفتہ 27 جون 2020 21:33

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی نماز جنازہ ادا کردی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2020ء) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ان کی نماز جنازہ عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت جماعت uاسلامی کیکارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایم کیوایم رہنما عامر خان ،ریحان ہاشمی۔پی ایس پی رہنمائ ارشد وہرہ ،مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد ،مرحوم مفتی نعیم کے صاحبزادے مفتی نعمان ، جے یو آئی ایف کے قاری عثمان۔ جے یو س کے قاری عبدالکریم عابد ،مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی بھی جنازے میں شریک تھے۔ #