روس کا دورہ جلد کروں گا، فرانسیسی صدر ماکروں

اتوار 28 جون 2020 11:50

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2020ء) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد روس کا دورہ کریں گے اور اپنے ہم منصب صدر پوٹن سے ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

روسی صدر سے بات چیت کے دوران یورپ کے سکیورٹی، علاقی تنازعات اور ماحولیاتی تبدیلی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ماکروں اور پوٹن نے جمعہ کو ایک ویڈیو کال کی تھی۔ فرانسیسی صدر نے یورپ اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں ماسکو کے ساتھ تناؤ کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :