جماعت اسلامی کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف وحدت روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

شرکاء ہاتھوں میں کرنسی نوٹ اٹھا کر سو روپے لیٹر پیٹرول نا منظور، حکومت ہا ر گئی ، مافیا جیت گئے کے نعرے لگاتے رہے

اتوار 28 جون 2020 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2020ء) جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وحدت روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاوہ عام عوام کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں کرنسی نوٹ اٹھا کر سو روپے لیٹر پیٹرول نا منظور ،حکومت ہار گئی مافیا جیت گئے کے نعرے لگائے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ سستا پیڑول مافیا کے لئے اورمہنگا پیڑول عوام کے لئے ہے ،مافیا نے پورا مہینہ 75روپے لیٹر پیٹرول ذخیرہ کای اوراب عوام ان سے 100روپے لیٹر خریدنے پر مجبور ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ اس تیزی سے تو عمران خان کی ٹیم نے 92ء کے ورلڈ کپ کی سنچری نہیں کی تھی جس تیزی سے عمران کے مافیا 2020ء میں سنچری پر سنچری کر رہے ہیں۔