حکومت ایک لیٹر پیٹرول پرپیٹرولیم لیوی ،کسٹم ڈیوٹی اورجنرل سیلز ٹیکس کے نام پر عوام سے 47روپے لوٹ رہی ہے ، نظام مصطفی پارٹی

اتوار 28 جون 2020 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2020ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امورصاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، پارٹی صدرسابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر حکومت عوام سے 47روپے لوٹتی ہے ،پیٹرولیم لیوی ،کسٹم ڈیوٹی اورجنرل سیل ٹیکس کے نام پر ،حکومت خداکا خوف کرے جو قوم کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تباہ حال ہوچکی ہے اوراً ب کتنے عرصے اوراس کیفیت میں رہنا پڑے گا اُس سے ایک لیٹر پر47روپے کی لوٹ مارحکومت نے مچائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اپنی لوٹ مارمیں بھی کمی کرتی تو پیٹرولیم مصنوعات کے اتنے بھاؤ نہ بڑھانے پڑتے ۔یہ بھی بات حکومت کیلئے باعث شرم ہونی چاہیے کہ ابھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی تھی تو پیٹرولیم کمپنیوں نے اس کمی کا فائدہ لوگوں تک نہیں پہنچنے دیا۔ پیٹرول کیلئے لوگ دربدرگھومتے تھے ۔ابھی تو حکومت نے یہ ہی نہیں بتایاکہ عوام کو سستے پیٹرول سے محروم کرنے والے کون لوگ تھے ان کو بے نقاب کرنا بہت ضروری تھا ۔جیسے شوگر کمیشن مافیا کو بے نقاب کرنے کی بات کی گئی ہے، اب شوگر کا معاملہ بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آہستہ آہستہ دًب رہاہے۔