*سپورٹس ڈیسک*

ٴْانگلینڈ کے خلاف طویل سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر روانہ

اتوار 28 جون 2020 19:15

ٖ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2020ء) انگلینڈ کے خلاف ایک طویل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے خصوصی طیارے نے 10 بجے لاہور سے مانچسٹر کے لیے اڑان بھری۔ گرین شرٹس دورہ انگلینڈ کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ابھی انگلینڈ روانے ہونے والے قومی اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل ہیں جب کہ بولنگ کوچ وقار یونس اور فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ان کے علاوہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی 2 ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔مانچسٹر پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر میں 14 روزہ قرنطینہ گزارنے کے بعد پریکٹس کرے گی جس کے بعد وہ 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی۔ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم چار روزہ میچز کھیلے گی۔دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔