انیس قائم خانی کا رکن اسمبلی معظم عباسی کو فون، والد منور عباسی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

اتوار 28 جون 2020 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2020ء) صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی کا رکن سندھ اسمبلی معظم عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ، صدر انیس قائم خانی نے جناب معظم عباسی سے انکے والد اور سینئیر سیاستدان منور عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

معظم عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے مرحوم منور عباسی کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔