ف*سوات پولیس کی بروقت کاروائی ، دوہرے قتل میں ملوث6ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

اتوار 28 جون 2020 21:16

Bپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2020ء) گزشتہ روز لنک روڈ دکوڑک ملالے یونیورسٹی کے قریب دو فریقین کے درمیان معمولی تکرار کے باعث فائرنگ ہوئی ، فائرنگ کے نتیجے میں نہار اللہ اور فرمان اللہ ولد محمد شیر علی خان سکنہ دکوڑک ملالے جاں بحق ہوئے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوئے تھے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خا ن نے ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ حبیب اللہ خان کو ملزمان جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ نے ایس ایچ او چارباغ ایازخان اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے چند گھنٹوں بعد وقوعہ میں ملوث 6 ملزمان اکرام اللہ ولد احمد ، احسان اللہ ولد احمد ، رحیم خان ولد احمد، عطاء اللہ ولد احمد ، مجیب اللہ ولد احمد اور احمد ولد شمشی خان سکنہ محلہ چنگڑھ آبادملالے دکوڑک کو آلہ قتل 3عدد پستول سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ چارباغ میں درج کر دیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔