سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال کی والدہ انتقال کرگئیں

اتوار 28 جون 2020 23:15

لاہور۔28جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2020ء) سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال کی والدہ انتقال کرگئیں۔انکی نماز جنازہ گزشتہ روز نثار کالونی لاہور کینٹ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازلاحسن، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان،سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین کیلانی،سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان،،جسٹس شاہد وحید _،جسٹس فیصل زمان خان،، جسٹس شاہد جمیل۔

خان،، جسٹس صداقت علی خان،،جسٹس شاہد بلال حسن،، جسٹس فااروق حیدر،جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس اسجد جاوید گھرال، رکن قومی اسمبلی ملک پرویز،، بریسٹر ملک احمد پرویز، ڈاکٹر خالد رانجھا، ایڈوکیٹ ملک اویس خالد،آیڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل آصف اقبال بھٹی ،وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم،، سیکرٹری قانون پنجاب نذیر احمد گجانہ,سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ،،ممبر پاکستان بار اعظم نذیر تارڑ،، سابق ایڈوکیٹ جنرل نوید رسول مرزا ، سابق صدر لاہور ہائیکوٹ بار شفقت محمود چوہان،آیڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان، ممبر پاکستان بار احسن بھون ،ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ اعجاز احمد گورائیہ ،آیڈوکیٹ رضاقریشی،، ملک ارشد اعوان، سرفراز چیمہ،، اظہر صدیق سمیت دیگر وکلاء اور دیگر شخصیات شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحومہ رسم قل کل بروز منگل شام پونے چھ بجے جسٹس عمر عطا بندیال کی رہائش گاہ نثار کالونی لاہور کینٹ میں ادا کی جائے گی۔ علاوہ ازیںسپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ سید زاہد حسین سمیت دیگر ججز اور وکلاء نے جسٹس. عمر عطاء بندیال کے گھر جاکر ان سے انکی والدھ کے انتقال ہر تعزیت کا اظہار کیا۔