دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتیں پانچ لاکھ چارہزار سے زائد،ایک کروڑ دولاکھ 44ہزار متاثر
دنیا بھر میں 41لاکھ 85ہزار 953 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،امریکی میڈیا
پیر 29 جون 2020 11:44
(جاری ہے)
کورونا وائرس کے امریکا میں 14 لاکھ 15ہزار 184 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 825 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 93 ہزار 456کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 254 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 57 ہزار 568زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 73 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار 437 ہو چکی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافیکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہا ںکورونا سے 16 ہزار 487 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 197ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 550ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 151ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 850مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 343ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 317ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 79 ہزار 419رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 509ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 71ہزار 982ہو گئے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 738 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 310رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 508 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 22 ہزار 669 ہو گئے۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 26 ہزار648 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 16ہزار 852ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 551 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82ہزار 493تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 512 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ زیادہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں چین، فرانس، سعودی عرب، ترکی اور جرمنی سے بھی آگے نکل کر 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 3ہزار 557 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وبا کے ہاتھوں مزید49 افراد لقمہ اجل بن گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار617 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے ملک میں95 ہزار407 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.