ترکی لیبیا میں قومی وفاق حکومت کو اجرتی قاتل بھیج رہا ہے،ڈپٹی اسپیکر

لیبی پارلیمنٹ بحران کے حل کے لیے عالمی مساعی کا مثبت جواب دینے کوتیار ہے،گفتگو

پیر 29 جون 2020 13:11

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) لیبیا کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمید حومہ نے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح جلد ہی روس کے دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ لیبی پارلیمنٹ ملک میں جاری سیکیورٹی بحران کے حل کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی مساعی کا مثبت جواب دینے اور ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر کے دورہ روس کا مقصد بھی لیبیا میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی مساعی کو آگے بڑھانا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ترکی لیبیا کی نیشنل آرمی سے لڑنے کے لیے قومی وفاق حکومت کو اجرتی قاتل فراہم کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبیا کے قبائل اور دوست ممالک اجرتی قاتلوں کے ہرحملے کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے اجرتی قاتلوں کو لیبیا پرحملہ آور ترکی کے جنگجو قرار دیا۔