صوابی پولیس کی کارروائی میں دومنشیات فروش گرفتار

پیر 29 جون 2020 13:15

صوابی پولیس کی کارروائی میں دومنشیات فروش گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) صوابی پولیس نے دومختلف کارروائیوں میں دومنشیات فروش افراد کوگرفتارکرلیا گیا ‘تفصیلات کے مطابق چھوٹالاہورپولیس نے خفیہ اطلاع پرموٹروے سروس روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے دوکلو، 50گرام منشیات برآمد کی جبکہ دوسری کارروائی میں ایک اور منشیات فروش گرفتارکرکے اس کے قبضے سے تقریبا 2کلوگرام چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :