دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر جون 14:15

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 178100 کیوسک اور اخرج 136500 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 79200کیوسک اور اخراج79200کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد53400کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد67000کیوسک اور اخراج35000 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد190300 کیوسک اور اخراج18230کیوسک،چشمہ آمد181200کیوسک اوراخراج 215000 کیوسک، تونسہ آمد192000 کیوسک اور اخراج 171800 کیوسک، پنجند آمد16800 کیوسک اور اخراج 1200 کیوسک، گدو آمد 149800کیوسک اور اخراج 110600 کیوسک، سکھر آمد101900کیوسک اور اخراج47100 کیوسک، کوٹری بیرا ج آمد38900 کیوسک اور اخراج 1600کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1462.82 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.719 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1215.45 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.363 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.040 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔