سعید اجمل نے سیریزمیں انگلینڈ کوفیورٹ اوربغیر تماشائیوں کے میچز کو ڈیف کرکٹ قرار دیدیا

بغیرتماشائیوں کے کرکٹ میچز بوریت سے بھرپور ہوں گے، یہ ایسے ہی ہے جیسے ڈیف کرکٹ کا میچ ہو، سابق ٹیسٹ کرکٹر بہتر ہے کہ بائیو سکیور ماحول میں پندرہ سے بیس فی صد تماشائیوں کو گراونڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے

پیر 29 جون 2020 15:07

سعید اجمل نے سیریزمیں انگلینڈ کوفیورٹ اوربغیر تماشائیوں کے میچز کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل نے سیریزمیں انگلینڈ کوفیورٹ اوربغیر تماشائیوں کے میچز کو ڈیف کرکٹ قرار دیدیا۔ایک انٹرویومیں سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل نے کہاکہ بغیرتماشائیوں کے کرکٹ میچز بوریت سے بھرپور ہوں گے، یہ ایسے ہی ہے جیسے ڈیف کرکٹ کا میچ ہو، بہتر ہے کہ بائیو سکیور ماحول میں پندرہ سے بیس فی صد تماشائیوں کو گراونڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے۔

اس سیریز میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔ ایک میچ جیتنا بھی غنیمت ہوگا۔سعید اجمل نے کہا کہ نٰئے قوانین کے تحت میچزانگلینڈ میں تو چل جائیں گے مگر دبئی وغیرہ میں پاکستان کو پریشانی ہوگی.۔منتظمین کو چاہئے کہ دس ہزار تماشائیوں والے اسٹیڈیم میں ایک ہزار تماشائیوں کو آنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کمبی نیشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ان کے لئے انگلینڈ سیریز مشکل ہوگی، پاکستان کیلئے سیریز جیتنا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سیریز میں ایک آدھ میچ جیت جائے تو بڑی بات ہوگی، بطور پاکستانی میری دعا ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں اچھا پرفارم کرے۔انہوںنے کہاکہ بورڈ نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ تعینات کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے،یونس خان کی ڈریسنگ روم میں موجودگی بلیبازوں کے لئے مدد گار ہوگی، نوجوان کھلاڑیوں کو مصباح الحق ،یونس خان ، وقار یونس اور مشتاق احمد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ت متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔