تھانہ نصیر آباد پولیس کی کارروائی،قتل کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان گرفتار،آلہ قتل کی برآمد

پیر 29 جون 2020 20:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) تھانہ نصیر آباد پولیس کی اہم کارروائی،قتل کے مقدمہ میںنامزد 02ملزمان گرفتار،آلہ قتل کی برآمد گی کاتحرک جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے ایس پی نے بتایاکہ تھانہ نصیر آباد کے علاقہ پنڈ رانجھا میں نثار علی خان اورمحمد الیاس نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر محمدنواز کوفائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،جس کا مقدمہ مقتول کے کزن لیاقت علی کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوکینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ اونصیر آباد ودیگر تفتیشی افسران وملازمان پرمشتمل ٹیم تشکیل دی ،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان نثار علی خان اورمحمد الیاس کو گرفتار کر لیا،اے ایس پی نے مزید بتایاکہ گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈحاصل کرکے آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے تحرک جاری ہے، سی پی اومحمد احسن یونس نے اے ایس پی اورنصیر آباد پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری قانون کی بالادستی کیلئے ضروری ہے،گرفتارملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے۔