ایکسپوسنٹرکوروناوائرس ہسپتال میں آؤٹ ڈورکی سہولت چوبیس گھنٹے جاری

تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کیلئے الگ آؤٹ ڈورزقائم کردئیے گئے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد پ*عام مریض بلاخوف سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورزمیں علاج معالجہ کیلئے جاسکتے ہیں، ایم ایس حضرات سرکاری ہسپتالوں میں عام مریضوں کوجراثیم سے پاک رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھائیں : صوبائی وزیر صحت

پیر 29 جون 2020 20:45

ایکسپوسنٹرکوروناوائرس ہسپتال میں آؤٹ ڈورکی سہولت چوبیس گھنٹے جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری عامرغازی، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹرمحمودصلاح الدین، ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرافتخار، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان اور ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورزمیں طبی سہولیات، کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات وآئندہ لائحہ عمل کاجائزہ لیا۔ تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات نے صوبائی وزیرصحت کوکوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کی تفصیلات سمیت اہم تجاویزوآراء پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ایکسپوسنٹرکوروناوائرس ہسپتال میں آؤٹ ڈورکی سہولت چوبیس گھنٹے جاری ہے۔

تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کیلئے الگ آؤٹ ڈورزقائم کردئیے گئے ہیں۔ عام مریض بلاخوف سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورزمیں علاج معالجہ کیلئے جاسکتے ہیں۔ میو ہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کی خاطر ہیپاٹائٹس کلینک میں آؤٹ ڈورقائم کیاگیاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ای این ٹی، آئی، ڈرماٹالوجی اور ڈینٹشٹری کے شعبہ جات میں مریضوں کی سرجری سمیت تمام طبی سہولیات جاری رہیں گی۔

عام مریضوں کے آؤٹ ڈورزکوکوروناوائرس کے مریضوں کے آؤٹ ڈورزسے الگ رکھاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عام مریض علاج معالجہ کی غرض سے بلاجھجک سرکاری ہسپتالوں میں آئیں۔تمام ایم ایس حضرات سرکاری ہسپتالوں میں عام مریضوں کوجراثیم سے پاک رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔