نصیرآباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیے

پیر 29 جون 2020 23:01

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) تھانہ نصیر آباد پولیس نی قتل کے مقدمہ میں نامزد 02ملزمان گرفتار کر لئے۔.اے ایس پی نے بتایاکہ تھانہ نصیر آباد کے علاقہ پنڈ رانجھا میں نثار علی خان اورمحمد الیاس نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر محمدنواز کوفائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،جس کا مقدمہ مقتول کے کزن لیاقت علی کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

. ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوکینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ اونصیر آباد ودیگر تفتیشی افسران وملازمان پرمشتمل ٹیم تشکیل دی،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان نثار علی خان اورمحمد الیاس کو گرفتار کر لیا،اے ایس پی نے مزید بتایاکہ گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈحاصل کرکے آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے تحرک جاری ہے، سی پی اومحمد احسن یونس نے اے ایس پی اورنصیر آباد پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری قانون کی بالادستی کیلئے ضروری ہے،گرفتارملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے۔