ایران کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے پر شدید ردِعمل آ گیا

پاک فوج کے ہاتھوں دہشتگردوں کو ہر میدان میں شکست ہو رہی ہے، امید ہے پاکستان بچے کچھے دہشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچا دے گا۔ایرانی سفیر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 30 جون 2020 11:24

ایران کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے پر شدید ردِعمل آ ..
تہران (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جون 2020ء) ایران نے کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایرانی سفیر سید محمد الحسینی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اس دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ پاک فوج کے ہاتھوں دہشتگردوں کو ہر میدان میں شکست ہو رہی ہے۔

دہشت گردی طاقت دکھانے کے لئے نئے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن امید ہے پاکستان بچے کچھے دہشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچا دے گا۔علاوہ ازیں امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی جانب سے کراچی اسٹال ایکسچینج پر دہشتگردانہ حملے کی بھرپور مذمت کی گئی ۔ امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرادانہ حملے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چین کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے پر سخت ردِعمل آ یا تھا،۔چین نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے.چین نے پیر کو کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہ ہم دہشت گردی ہر طرح سے مخالفت کرتے ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی سے چاروں دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔

دو دہشت گردوں کو پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز نے جہنم واصل کیا جبکہ دو دہشت گردوں کو بلندی پر بیٹھے رینجرز کے سنائپرز نے نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور دہشت گردوں فائرنگ کے نتیجے میں کل 6 افراد زخمی ہو ئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں