عاصم اظہر کے نئے گانے’’تم تم‘‘ کی پہلی جھلک جاری

منگل 30 جون 2020 15:08

عاصم اظہر کے نئے گانے’’تم تم‘‘ کی پہلی جھلک جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے’’تم تم‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں عاصم اظہر، ہانیہ عامر اور اریکا حق شامل ہیں۔ گانا پرسوں ( 2جولائی) کو ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عاصم اظہر کو گانے کی وڈیو میں اریکا حق کو لینے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ شائقین چاہتے تھے کہ گانے میں عاصم کے ساتھ صرف ہانیہ عامر ہوں اور اب گانے کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں اریکا حق کے ساتھ ہانیہ عامر بھی دکھائی دے رہی ہیں۔