محکمہ خوراک فیصل ۱ٓباد ڈویژن نے اب تک ڈویژن کے تمام اضلاع سے 486035 میٹرک ٹن گندم خریدلی ہے،

باقی ماندہ ہدف بھی ۱ٓئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جا ئے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فیصل ۱ٓبادڈویژن

منگل 30 جون 2020 15:28

محکمہ خوراک فیصل ۱ٓباد ڈویژن نے اب تک ڈویژن کے تمام اضلاع سے 486035 میٹرک ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء):محکمہ خوراک فیصل ۱ٓباد ڈویژن نے منگل کے روز تک گندم کی سالانہ خریداری مہم کے تحت ڈویژن بھرکے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کیلئے مقرر کردہ گندم کی خریداری کے ہدف 592531 میٹرک ٹن گندم کے مقابلہ میں اب تک ڈویژن کے تمام اضلاع سے 486035.618 میٹرک ٹن گندم خریدکرلی ہے جبکہ باقی ماندہ ہدف بھی ۱ٓئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جا ئے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فیصل ۱ٓبادڈویژن سردار سیف اللہ جوئیہ نے منگل کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ فیصل ۱ٓباد کیلئے مقرر کردہ ہدف 150000 میٹرک ٹن کے مقابلہ میںاب تک 77148.750 میٹرک ٹن گندم خرید کر ہدف کا 51.43 فیصد مکمل کیا جاچکا ہے اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 109504 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 100819.001 میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے جو کہ ہدف کا 92.07 فیصد ہے جبکہ ضلع جھنگ کیلئے مقرر کردہ ہدف 282961 میٹرک ٹن کے برعکس 262810 میٹرک ٹن گندم خرید کر ہدف کا 92.88 فیصد مکمل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ کیلئے مقرر کردہ ہدف 50066 میٹرک ٹن گندم کے برعکس 42257.850 میٹرک ٹن گندم خرید کر ٹارگٹ کا82.03 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر ڈویژن سے گندم کے ٹارگٹ کے مقابلے میں اب تک 82.03 فیصد مکمل کیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ ہدف کی تکمیل کیلئے محکمہ کی مہم جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میںاب تک مجموعی طور پر 532124.900 بوری باردانہ تقسیم کیا جاچکا ہے جس میں سے فیصل ۱ٓباد میں 101181.004 ،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 107277.650 ،ضلع جھنگ میں 274087.850 اور ضلع چنیوٹ میں 49578.408 بوری باردانہ کی تقسیم کی جا چکی ہے جو کہ مجموعی طور پر ٹارگٹ کا 89.91 فیصد ہے۔