پاک فوج میں پہلی خاتون افسر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترتی دے دی گئی

میجرجنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا، نگار جوہر کو ترقی دے کر پہلی جنرل سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 جون 2020 15:43

پاک فوج میں پہلی خاتون افسر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترتی دے دی گئی
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2020ء) پاک فوج میں پہلی خاتون افسر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترتی دے دی گئی، میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا، نگار جوہر کو ترقی دے کر پہلی جنرل سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں پہلی خاتون افسر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترتی دے دی گئی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاکستان آرمی کی پہلی جنرل سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ نگار جوہر ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنج پیر ضلع صوابی سے ہے۔