Live Updates

مصر کی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران خواتین کو حمل سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا

منگل جون 16:12

مصر کی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران خواتین کو حمل سے گریز کرنے کا ..
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2020ء) مصر کی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران خواتین کو حمل سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کی وزارت صحت نے خواتین پر زور دیا ہی کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران حاملہ ہونے سے گریز کریں۔وزارت صحت کے مطابق خواتین کا وبا کے دوران حمل سے گریز کرنا اس لیے ضروری ہیکہ نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خون کا جمنا بیضہ دانی اور بچے کے غذائی نظام کو متاثر کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا کہ حمل خواتین میں کمزوری اور ان کے قوت نظام کو کمزور کرنے کی وجہ بن سکتا ہے جس سے حاملہ خواتین بری طرح وائرس کا شکار بن سکتی ہیں۔وزارت صحت نے خواتین کو عارضی طور پر حمل روکنے کے لیے مانع حمل اشیاء استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ حمل کے دوران خواتین کو متحرک، پرسکون اور زیادہ سے زیادہ آرام کا مشورہ دیا گیا جب کہ ایکسرسائز کے لیے واک کو سب سے بہترین حل بتایا گیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق حمل کے دوران ایکسرسائز یا کسی بھی غیر ضروری کام کی وجہ سے خواتین گھروں سے باہر نہ نکلیں، اس سے وہ وبا سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ مصر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 66 ہزار سے زائد ہے جب کہ 2800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پاکستان پر کرونا کی یلغار سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :