افغان سکیورٹی فورسز نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی،

جھڑپوں میں 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، 5 عسکریت پسند ہلاک

منگل 30 جون 2020 18:17

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں افغان سکیورٹی فورسز نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی، سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 3سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان نجم نزیر نے بتایا کہ منگل کو عسکریت پسندوں نے ضلع بغلان مرکزی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کے بعد اس پر قبضہ کر لیا جس کے باعث 2 فوجی اور ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جس پر سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر قبضہ چھڑانے کے لیے جوابی کارروائی کی جس میں 5 عسکریت پسند ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے دوبارہ قبضہ واپس لے لیا۔