سی سی پی او لاہور کی زیرصدارت ہفتہ وار کرائم میٹنگ کا انعقاد،قتل، اقدام قتل، اور راہزنی سمیت دیگر سنگین مقدمات کے ملزمان کی گرفتار کا حکم

منگل 30 جون 2020 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سی سی پی او آفس میں پولیس افسران کی کرائم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ڈی آئی جی سیکیورٹی و انویسٹی گیشن محبوب رشید، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار سمیت ایس پی کینٹ فرقان بلال نے شرکت کی۔

کرائم میٹنگ میں لاہور شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، کورونا ایس او پیز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ قتل ، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرہ تنگ کیا جائے۔

(جاری ہے)

نقص امن کا باعث بننے والے قانون شکن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن سماج عناصر کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ اور کومبنگ آپریشن کئے جائیں، کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے پیش نظر سی سی پی او لاہور نے ڈی آئی جی سیکیورٹی محبوب رشید کو ہدایت کی کہ وہ حساس مقامات اور دفاتر کے سیکورٹی پلانز کا از سرنو جائزہ لیتے ہوئے فورس تعینات کریں۔

حساس تنصیبات اور اہم عمارتوں پر تعینات اہلکاروں کو بار بار فائر پریکٹس کروائی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حساس مقامات اور اہم عمارتوں پر لگے کیمروں کو چیک کیا جائے اور حساس مقامات کے گرد ونواح میں سرچ، سویپ کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو جاری رکھا جائے۔ جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد حاصل کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کو ہدایت کی کہ وہ پول کام میں اشتہاری ملزموں کا ریکارڈ کا اندراج یقینی بنایا جائے۔ جبکہ پولیس گیجٹ ، ہوٹل آئی ، ٹریول آئی سافٹ وئیرسے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے۔ سربراہ لاہور پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہفتہ وار تمام ڈویڑنز کی کرائم میٹنگ کریں، کرائم میںٹنگز میں لوپ ہولز کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر پلاننگ کی جائے۔

ان کا زید کہنا تھا کہ کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرتے ہوئے ایس پی ڈولفن کے ساتھ مل کر پٹرولنگ سسٹم کو ازسرنو تشکیل دیا جائے، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایس پی سیکورٹی بلال ظفر کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھیں،سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ملزمان کو ہرگز کوئی رعائیت نہ دی جائے۔

اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی اشتعال انگیز مواد اپلوڈ نہ کیا جاسکے۔ ذوالفقار حمید نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نیبایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن، مینٹیننس یقینی بنائیں، کرائم میٹنگ کے اختتام پر سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کورونا کے خلا ف فرنٹ لائن سولجر کی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ فورس کو کورونا سے محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے۔ افسران فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات فورس کو حفاظتی سامان فیس ماسک، ہینڈ سینی ٹائزز اور حفاظتی کی فراہمی میں تعطل نہ آنے پائے۔