نصیرآباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الااضلاع گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، چوری شدہ مسروقہ 5 موٹرسائیکلیں، ماسٹر چابی اور ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد

منگل 30 جون 2020 21:14

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2020ء) نصیرآباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری سٹی صدر منگولی پولیس سمیت سی آئی اے نصیرآباد کی مختلف علاقوں میں کامیاب و اہم کاروائیاں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الااضلاع چوروں کے گر ہو کے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ مسروقہ 5 موٹرسائیکلیں ماسٹر چابی اور ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیا گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات جلد مزید ملزمان کو گرفتار کرکے برآمدگیاں کی جائیں گی ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی کا میڈیا نمائندوں کو تفصیلی بریفنگ اس موقع پر پولیس لائن آفیسر حاجی خان ڈومکی اور سب انسپکٹر مٹھل خان دیناری بھی موجود تھے ڈی ایس پی ملک عبدالغفار سیلاچی نے بتایا کہ عوامی شکایات پر علاقے میں موٹرسائیکل چوریوں کی وارداتوں پر جناب ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات و ٹاسک پر میری سربراہی میں سی آئی اے انچارج صوبدار خان سیال، ایس ایچ او صدر سید حیدر شاہ اور ایس ایچ او منگولی غلام قادر رند پر مشتمل تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے زراعت کالونی ڈیرہ مراد جمالی اور صدر پولیس کی حدود سے چوری ہونے والی دو مسروقہ موٹرسائیکلیں خفیہ اطلاع ملنے پر قیدی شاخ کے علاقے ٹرمنڈھی پر کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چھاپے کے دوران ملزم سائنداد ہجوانی کو گرفتار کرکے چوری شدہ دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور ملزم کے قبضہ سے ایک ماسٹر چابی بھی برآمد کی جبکہ اس سے قبل کی جانے والی دیگر کاروائیوں میں موٹرسائیکل چوریوں کی وارداتوں میں ملوث بین الااضلاع چوروں کے گر ہو کے 4ملزمان احمد علی بھٹی، ظہور احمد مینگل، صوبدار دھرپالی سے 2 اور سینگار جکھرانی سے 1 مجموعی طور پر 3 موٹرسائیکل برآمد کرلئے جبکہ ملزم ظہور احمد سے ایک ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کرلیا ہے، ڈی ایس پی ملک عبدالغفار سیلاچی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مذید کاروائی اور تفتیش کی جاری ہے دوران تفتیش ملزمان نے انکشافات کیے ہیں جس سے جلد مزید ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگیاں بھی کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا بلا امتیاز جرائم پیشہ عناصر اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا عمل جاری ہے۔