آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید28 افراد میں کرونا کی تصدیق ،2 جا ں بحق

منگل 30 جون 2020 23:15

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید28 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور 02 کرونا کے مریضوں کی موت ہوئی جبکہ11کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے اور 261نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے .نئے سامنے آنے والے کیسز میں سی11کا تعلق مظفرآباد، 04کا راولاکوٹ،01کا باغ،09کا میرپور،02کا بھمبر جبکہ 1کا کوٹلی سے ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولاکوٹ اور میرپور میں ایک ایک شخص کی کروناوائرس کی وجہ سے موت ہوئی۔ آزادکشمیر میں اب تک16139 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 16087کے رزلٹ آچکے ہیں اور1093افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی550افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ513 مریض زیر علاج ہیں اور 30 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 13کا تعلق مظفرآباد،03کا راولاکوٹ،4کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی ،5کاتعلق میرپور اور03کابھمبرسے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی550 افراد میں سے سی ایم ایچ مظفرآباد سے 6، آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 95 ،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد153، ڑڈی ایچ کیو جہلم ویلی سی7، ڈی ایچ کیو نیلم سے 5،سی ایم ایچ راولاکوٹ سی34،ڈی ایچ کیو باغ سی59،ڈی ایچ کیو حویلی سے 05،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سی35،ڈی ایچ کیو میرپور سی27،نیو سٹی ہسپتال میرپور سی25،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسی06،ڈی ایچ کیو بھمبر سی60جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سی33 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

کرونا کی513 مریضوں میں سی382 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ131مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں15،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد12،ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ویلی میں 01،ڈی ایچ کیو نیلم میں1،،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں6، ڈی ایچ کیو باغ میں03،ڈی ایچ کیو حویلی میں03 ،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں20،ڈی ایچ کیو میرپور میں37، نیو سٹی ہسپتال میرپور02، ڈی ایچ کیو بھمبر میں22، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں09مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق14336افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔

آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :