کاشف سعید شیخ کا پی ٹی آئی حکومت کی پہلی آڈٹ رپورٹ میں 270 ارب روپے کی بد عنوانی و بے ضابطگیوں کی انکشافاتی رپورٹ پر تشویش کا اظہار

منگل 30 جون 2020 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے پی ٹی آئی حکومت کی پہلی آڈٹ رپورٹ میں 270 ارب روپے کی بد عنوانی و بے ضابطگیوں کی انکشافاتی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کرپشن کے خاتمے و انصاف کے دعویدار حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور اس کی ٹیم نے تبدیلی کے نام پر احتساب، کرپشن و مہنگائی اوربجلی بحران کے خاتمے سمیت قوم کے ساتھ بے شمار وعدے کئے تھے مگر حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن، چینی، آٹا ، گندم، پیٹرول بحران کے بعد آڈیٹر جنرل کی جانب سے آڈٹ رپورٹ میں 270 ارب کی بد عنوانی کی رپورٹ ان کے دعووں کی سراسر نفی اور عجب کرپشن کی غضب کہانی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

چینی، آٹا ، گندم، پیٹرول مافیا حکومت سے زیادہ طاقتور یا حکومت ان کے ساتھ ملکر عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے جو حکومت اپنے ہی چینی، آٹا چور مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دے ان سے ملک و قوم کے دیگر مسائل حل کرنے کی کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ اب تو جو ان کو الیکشن ’’ ردوبدل‘‘ میں لائے تھے وہ بیچارے بھی پچھتا رہے ہوں گے۔ پی ٹی آئی حکومت میں شامل بھان متی کا کنبہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپنے ذاتی و غیروں کے مفادات کی تکمیل میں لگا ہوا ہے۔

مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، آٹا، چینی، گندم اور پیٹرول بحران بھی اسی ٹولے کا کارنامہ ہے۔ کابینہ میں شامل اکثروزرائ و مشیر مشرف و پی پی دور میں شامل تھے۔ اس لئے اصل تبدیلی ملک میں اسلامی نظام اور کرپشن سے پاک مخلص قیادت ہی لاسکتی ہے۔ موجودہ حکومت نے جتنے وعدے کئے وہ سب جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جو موروثیت اورکرپشن سے پاک ہے۔عبدالستار افغانی،نعمت اللہ خان بطورسٹی ناظم سے لیکر موجودہ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق بطورزیرخزانہ پرکوئی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ان کا کام وکردار پوری قوم کے سامنے ہی