بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے

منگل 30 جون 2020 23:26

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2020ء) ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھاما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ، علاقے میں اب بھی بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کرکے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھی ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج اور پولیس نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا، قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ سروس سمیت بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔