Live Updates

اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم میں مزید 3 ماہ کیلئے توسیع کردی

اسکیم کورونا وائرس کے باعث متعارف کروائی گئی تھی، اسکیم سے10 لاکھ افراد کا روزگار بچایا گیا، 1653اداروں کیلئے فنانسنگ کی منظوری دی گئی

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل جون 20:35

اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم میں مزید 3 ماہ کیلئے توسیع کردی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2020ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روزگاراسکیم میں مزید3 ماہ کیلئے توسیع کردی ہے، اسکیم کورونا وائرس کے باعث متعارف کروائی گئی تھی، اسکیم سے 10 لاکھ افراد کا روزگار بچایا گیا، 1653 اداروں کیلئے فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے روزگار اسکیم کو ستمبر 2020ء تک توسیع دے دی ہے۔

اپریل تا جون فنانسنگ حاصل کرنے والے جولائی تا ستمبر اسی تناسب سے فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ اسکیم کے تحت بینکوں نے 19 جون تک 112.80 ارب روپے فنانسنگ کی منظوری دی۔ 19جون تک 1653 اداروں کیلئے فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ اسکیم سے 19 جون تک 10 لاکھ افراد کا روزگار بچایا گیا ہے۔ حکومت نے اسکیم کی رسک شیئرنگ 40 سے بڑھا کر60 فیصد کردی ہے،رسک کوریج بڑھنے سے بینکوں کو ضمانت کی کمی سے دوچار ایس ایم ایز کی فنانسنگ میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

روزگار بچانے کی اسکیم کورونا وائرس کے باعث متعارف کروائی گئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان کو قرض کی منظوری کیلئے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ قرض کی رقم معاشی اصلاحات پر خرچ کی جائے گی۔ قرض کی رقم کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔

اعلامیہ مزید کہا گیا کہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کئے۔ جبکہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی وبحالی نے فراہم کئے ہیں۔ پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔ مزید برآں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چینی بینک سے بھی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اسے یہ رقم چینی بینک سے ترقیاتی فنڈ، کورونا سے نمٹنے اور غیر ملکی ادائیگیوں کیلئے ملی ہے اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق چینی بینک سے وصول کی گئی رقم حکومت پاکستان نے قرض لی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 23 جون سے اب تک 3 ارب ڈالر کی ترسیلات وصول کی ہیں۔ مزید برآں اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں مزید 3 ماہ کیلئے توسیع کردی ہے۔ اپریل تا جون فنانسنگ حاصل کرنے والے جولائی تا ستمبر اسی تناسب سے فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔
پاکستان پر کرونا کی یلغار سے متعلق تازہ ترین معلومات