کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2020ء) بلدیہ جنوبی
کراچی کی کونسل نے مالی سال 2020-2021 کیلئی( 5 ارب، 35 کروڑ،64 لاکھ،91 ہزار 283 روپے ) کا فاضل
بجٹ (SURPLUS)متفقہ طور پر منظور کرلیا
بجٹ میں 5 لاکھ 72 ہزار 763 سو روپے کی بچت ظاہرکی گئی ہے آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں منعقدہ اجلاس میں چیئرمین وکنوینر ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض اعوان نے
بجٹ پیش کیا اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے
بجٹ پر غوروخوص اور سیرحاصل بحث کے بعد
بجٹ کومنظورکرلیا اس موقع پر بلدیہ جنوبی کونسل میں قائد ایوان محمودہاشم،اپوزیشن لیڈر مقیم عالم ایڈووکیٹ، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ ، اراکین کونسل، اکائونٹس آفیسر نعیم یوسفی ودیگر افسران بھی موجود تھے
بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین ملک محمدفیاض نے اجلاس کو بتایا کہ مالی سال2020-21 میں ملازمین کی تنخواہوں کی مدمیں 3 ارب، 33 کروڑ، 52 لاکھ 3 ہزار 520 روپے مختص کئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ سائوتھ کے مالی سال2020-2021 میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے 1 ارب ، 35 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 520روپے جبکہ مصارف سائرContingencies))کی مد میں( 30 کروڑ، 93 لاکھ 20ہزار روپے ) مختص کئے گئے ہیں اس کے علاوہ مرمت ودیکھ بھال(Maintenance)کی مدمیں 44 کروڑ، 28 لاکھ روپے رکھے گئے ہیںجبکہ حکومت
سندھ کی ہدایت کے مطابق نئے مالی سال میںماحولیاتی آلودگی، ناگہانی آفات اور ہیٹ ویوسے نمٹنے کیلئے بلدیہ جنوبی کے
بجٹ میں 1کروڑ 25 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں چیئرمین ملک محمدفیاض نے اجلاس کوبتایا کہ دوران
ملازمت انتقال پرملازمین کے لواحقین کی مالی امداد کیلئے گورنمنٹ کے اضافی ترمیم شدہ نئے پیکیج کے مطابق 2 کروڑ 50لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اس کے علاوہ آئندہ مالی سال میں ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس پالیسی بھی متعارف کرائی جارہی ہے جبکہ ملازمین کوحج پربھیجنے کیلئے 70 لاکھ کی رقم رکھی گئی ہے چیئرمین ملک فیاض اعوان نے کہا کہ آئندہ مالی سال2020-21میںبلدیہ جنوبی کی اپنے ذرائع سے 62کروڑ، 27 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ حکومت
سندھ سی او زیڈ ٹی (OZT) اورپراپرٹی ٹیکس کی مد میں 3 ارب 35کروڑ روپے متوقع ہے
بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ملک فیاض اعوان کاکہنا تھا کہ جب بلدیہ جنوبی کی چیئرمین شپ سنبھالی تو ادارے کی مالی صورتحال انتہائی ناگفتہ تھی ملازمین کی تنخوائوں کی ادائیگیوں تک مشکلات کاسامنا تھا مگر آج ضلع جنوبی
کراچی کاواحد ڈسڑکٹ ہے جہاں ملازمین کو تنخوائوں کی بروقت ادائیگی کویقینی بنایا جاتا ہے ہم نے اراکین کونسل کے تعاون سے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرومرمت، پارکس وپلے گرائونڈز اور مونومنٹس کی تزین وآرائش،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب،
پانی و سیوریج کے نظام کی بہتری، اسکولوں کی تعمیروترقی، ڈسپینسریزومیٹرنٹی ہومزمیں جدید آلات و دوائیوں کی فراہمی کویقینی بنایا چار سال قبل ضلع جنوبی کی تعمیروترقی کاجوسفر ہم نے شروع کیا تھا آج اس کے ثمرات سے عوام مستفید ہورہی ہے ماضی کی طرح آج بھی حکومتی اور اپوزیشن بینچز نے نہایت خوش اسلوبی سے
بجٹ منظور کیا چار سالوں کے دوران بھرپور تعاون پر اراکین کونسل ،حزب اقتدار
پاکستان پیپلزپارٹی،
متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی نیسنل پارٹی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں میرے تمام اراکین کی محبت میرے لئے اثاثہ ہے قائد ایوان محمودہاشم نے چیئرمین ملک فیاض اعوان کی قائدانہ صلاحیتوں اور افہام و تفہیم کے ساتھ ایوان میں سب کو ساتھ لے کر چلنے اور گذشتہ چار سالوں میں
ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے
بجٹ بنانے پر اراکین کونسل سمیت محکمہ فنانس کے افسران خصوصاسابق اکائونٹس آفیسر غلام مرتضی بھٹو کومبارکباد پیش کی اپوزیشن لیڈر مقیم عالم ایڈووکیٹ نے چیئرمین ملک محمدفیاض کو موجودہ حالات میں ایک متوازن
بجٹ پیش کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ملک فیاض اعوان نے جس خوش اسلوبی اور خلوص کے ساتھ چار سالوں میںایوان کو چلایا اور کونسل اراکین کو متحرک رکھا وہ لائق تحسین ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ چیئرمین ملک فیاض کی قیادت میں بلدیہ جنوبی نے پورے
کراچی میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کوانجام دے کر دیگر ڈسڑکٹس پر فوقیت حاصل کرلی ہے اجلاس سے عرفان فرید، ارشاد احمد، شاہدبلوچ، وسیم قادری، قیوم سالارزئی، رضا امین
،فرح ناز،راجومہیشوری ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کونسل اراکین نے ممتاز عالم دین مفتی نعیم اور علامہ طالب جوہری،
جماعت اسلامی کے سابق امیر
منور حسن، معروف کمپیئر طارق عزیز ،
کراچی کے طیارہ حادثے اور پاکستان
اسٹاک ایکسچینج میں
شہید اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت کی