الائیڈ بینک نے ای کامرس پے منٹ گیٹ وے کا آغاز کر دیا

بدھ 1 جولائی 2020 10:40

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل) نے نیشنل انسٹی ٹیوشنل فسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز (این آئی ایف ٹی) اے پے کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں کووڈ۔19 کی صورتحال کے تناظر میں صارفین کے لئے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کا فروغ ہے۔

(جاری ہے)

اے بی ایل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ این آئی ایف ٹی، آپریٹر/ پرووائڈر (بی ایس او/ پی ایس پی کا ادائیگیوں کا نظام ہے جو ملک بھر میں چیک کلیئرنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے جس کے تحت سٹیٹ بینک کی ہدایات کی روشنی میں (پی ایس او/ پی ایس پی) کے تحت ای کامرس پے منٹ گیٹ وے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بینک نے کہا ہے کہ این آئی ایف ٹی ای پے میں پاکستان میں بینکاری کے صارفین کی بہت بڑی تعداد کو ڈیجیٹل کا مرس ادائیگی کی سہولت حاصل ہوگی۔ الائیڈ بینک کے چیف ڈیجیٹل بینکنگ سہیل عزیز اعوان نے کہا ہے کہ الائیڈ بینک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کے تحت اپنے صارفین کی بہت بڑی تعداد کو ڈیجیٹل بینکنگ کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔