سعودی عرب پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 1 جولائی 2020 11:00

ریاض ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) سعودی عرب میں یکم جولائی سے پندرہ فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے فی لیٹر نرخ بھی بڑھا دیے گئے۔بدھ کو سعودی آرامکو نے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں جن کے تحت پٹرول 91 کے نرخ 90 ھللہ سے بڑھ کر 98 ھللہ فی لٹر ہوگئے ہیں جبکہ پٹرول 95 کی نئی قیمت اب ایک ریال 18 ھللہ ہوگی اس سے پہلے یہ قیمت ایک ریال 8 ھللہ لٹر تھی۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 47 ھللہ کے بجائے 52 ھللہ فی لٹر ہوگئی۔ نئے نرخ یکم سے دس جولائی تک ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی آرامکو پٹرول کے نرخ ہر مہینے کی گیارہ تاریخ کو بین الاقوامی تیل منڈی میں پٹرول کے نرخوں کے مطابق طے کرتی ہے تاہم ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافے کے باعث دس دن کے لیے نئے نرخ جاری کیے گئے ہیں۔اندرون ملک پٹرول کے نرخ سعودی عرب سے بین الاقوامی منڈیوں کے لیے تیل کی برآمد کے نرخوں میں تبدیلی کے حوالے سے کم اور زیادہ کردیے جاتے ہیں۔