سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے مقدمہ ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری کو پولیس نے گرفتار کر کے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی

بدھ 1 جولائی 2020 11:42

سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے مقدمہ ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری کو پولیس نے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے مقدمہ ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری کو پولیس نے گرفتار کر کے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تھانہ بھیرہ پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اسامہ ولد نیاز علی قوم پٹھان سکنہ نوشہرہ کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جس نے فروری2019کو اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ خان محمد والا کے ذوالفقار علی کے ڈیرہ پر اسلحہ کے زور پر واردات ڈکیتی کی اور اسکے مال مویشی مزدا ٹرک پر لوڈ کرکے فرار ہوگئے۔جس پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ٹریس کر لیا گیا لیکن مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو جدیداور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے گرفتارکیاگیاجبکہ اس کے ساتھی ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا۔

متعلقہ عنوان :