قومی کبڈی کھلاڑی ملک حمایت اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 1 جولائی 2020 12:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئرمین پیر برکت علی شاہ، جنرل سیکرٹری سید سلطان بری، انٹر نیشنل ریفری اختر علی ملنگ اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد نے سابق قومی کبڈی کھلاڑی ملک حمایت اللہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی کبڈی کے کھیل کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :