بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی‘51کشمیری شہید

رواں سال کے پہلے6ماہ میں مجموعی طور پر147معصوم کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے. کشمیر میڈیا سروس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 1 جولائی 2020 12:32

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی‘51کشمیری شہید
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2020ء) مقبوضہ جموں وکشمیر میں جون کے دوران قابض بھارتی فوج نے51کشمیریوں کو شہید کیا جو کہ اب تک ایک ماہ میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے. رواں سال کے پہلے6ماہ میں مجموعی طور پر147معصوم کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے‘کشمیر میڈیاسروس کے مطابق2020میں سرینگر، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ میں مختلف21آپریشنز میں134نوجوان کو شہید کیا گیا جبکہ مختلف واقعات میں13شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں.

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت کے دوران بھارتی فورسز نے مبینہ طور پر مختلف9واقعات میں کم از کم19افراد کو گرفتارکیا جن میں زیادہ ترنوجوان شامل ہیں یہ گرفتاریاں مختلف علاقوں میں جاری کم و بیش300سرچ آپریشنز کے دوران کی گئیںان آپریشنزمیں2درجن سے زائد رہائشی مکانوں کو بھی تباہ کردیا گیابھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروںکی طرف سے آپریشنز میں فائرنگ سے 48افراد زخمی ہوئے جبکہ2 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے.

گذشتہ اگست میں نئی دہلی نے آرٹیکل 370کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حریت پسندوں کو کچلنے کی حکمت عملی اپنائی ہے اور قابض بھارتی افواج کے مظالم میں اضافہ ہوا ہے . یہاں تک کہ مقبوضہ کشمیر میں اگست2019میں شروع ہونے والا کرفیواور لاک ڈاﺅن 11ماہ سے جاری ہے اور مودی سرکار نے نہ صرف اقوام متحدہ‘ایمنسٹی نٹرنیشنل‘ امریکی ویورپی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دی بلکہ بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے سربراہ راہول گاندھی سمیت بھارت کے سیاسی راہنماﺅں‘انسانوں حقوق کی تنظیموں اور صحافیوں کو بھی مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دی گئی.

رواں سال بھارتی فوج نے میں74 بڑی کاروائیاں کی ہیں جن میں سے ایک کاروائی کے دوران نمازکے دوران ایک مسجد پر اندھادھند فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا اور دعوی کیا کہ دونوں نوجوان عسکریت پسند تھے اور مسجد میں پناہ لیے ہوئے تھے جبکہ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے قریبی دیہات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں نوجوان مقامی باشندے تھے اور پھلوں کے باغات میں مزدوری کرتے تھے وہ مسجد نماز ادا کرنے گئے تھے رواں سال جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 اور مئی میں 16کشمیری قابض بھارتی کی ریاستی گردی کا شکار ہوئے جبکہ 31سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے‘دھماکوں کے 18واقعات میں21شہریوںاور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ14سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے2020میں اب تک 73مختلف واقعات میں 151افراد کو گرفتار کیا گیا.