ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 1 جولائی 2020 13:18

ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

وکیل طارق اسد نے کہاکہ 262 پائلٹس کے حوالے سے غلام سرور خان نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، ابھی پی آئی اے پر یورپ میں فلائیٹوں پر چھ ماہ کی پابندی لگ گئی ہے۔

وکیل طارق اسد نے کہاکہ اگر کسی کی ڈگری جعلی تھی تب بھی وزیر مو چاہیے تھا سیکرٹ انداز میں کاروائی کرتے، غلام سرور خان کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے دنیا بھر میں ملک کی جنگ ہنسائی ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اس حوالے سے تفصیلی آرڈر پاس کریں گے۔